خبرنامہ انٹرنیشنل

برطانیہ اورامریکا آئندہ بھی آپس میں جْڑے رہیں گے، اوباما

واشنگٹن۔:(اے پی پی)برطانوی عوام کے یورپی یونین سے اخراج کے فیصلے کے بعد امریکی صدر باراک اوباما نے اپنے رد عمل میں کہا ہے کہ برطانیہ اور امریکا آئندہ بھی ایک دوسرے سے خصوصی طور پر جْڑے رہیں گے۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق وائٹ ہاؤس کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں اوباما نے کہا کہ امریکا برطانوی عوام کے فیصلے کا احترام کرتا ہے۔ اوباما نے کہا کہ مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے رکن ملک کے طور پر برطانیہ کو امریکا کی خارجہ، سلامتی اور اقتصادی پالیسیوں میں مرکزی اہمیت حاصل رہے گی۔ اوباما کے مطابق استحکام، جمہوریت اور اقتصادی ترقی کے لیے بے پناہ خدمات انجام دینے والی یورپی یونین بھی امریکا کے لیے بدستور بے پناہ اہمیت کی حامل ہے۔