خبرنامہ انٹرنیشنل

برطانیہ: اے لیول طلباکوڈرون اڑانےکی تربیت دی جائےگی

لندن(آئی این پی)برطانیہ میں اب اے لیول کرنے والے طلباکو ڈرون اڑانے کی تربیت دی جائے گی ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ میں اے لیولز کے ماحولیاتی سائنس کے مضمون میں ڈرون اڑانے کے طریقہ کار کو شامل کیا جارہاہے ماحولیاتی خطرات کے پیش نظر نیا مضمون اے لیولز مضامین میں شامل کیا جارہاہے ۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کاکہناہے کہ ڈرون اڑانے کی تربیت طلباکوماحولیاتی مسائل سمجھنے میں مددگار ثابت ہو گی ۔