خبرنامہ انٹرنیشنل

برطانیہ جرائم کے خاتمے کے لیے بلّیوں کا استعمال کرے گا

لندن:(اے پی پی)برطانیہ کے مغربی علاقے ڈرہم کی پولیس کا کہنا ہے کہ ممکن ہے ان کا ادارہ ملک کا وہ سب سے پہلا ادارہ ہو جوجرائم کے خاتمے کے لیے بلّیوں کا استعمال کرے۔برطانوی مشریاتی ادارے کے مطابق ڈرہم سے تعلق رکھنے والی ایک پانچ سالہ بچّی نے ڈرہم پولیس کے چیف مائیک بارٹن کو خط لکھا۔الیزا ایڈم سن ہوپر نامی اس لڑکی نے لکھا کہ بلّیاں حساس سماعت کی وجہ سے خطروں کو محسوس کرنے کے لے بہت کام میں لائی جا سکتی ہیں اور اس کے علاوہ اگر کوئی درخت پر پھنس جائے تو اسے آتارنے میں بھی مدد کر سکتی ہیں۔کچھ عرصے بعد الیزا کے خط کا جواب آیا جس میں لکھا تھا کہ ہم نے آپ کی تجویز اپنے انسپکٹر تک پنہچا دیں گے۔اب ڈرہم کی پولیس نے تصدیق کی ہے کہ وہ ایک خاص نسل کی بلّی کو استعمال میں لانے کا ارادہ کر رہے ہیں ۔کتّوں کی سپورٹ یونٹ کے سربراہ انسپکٹر رچی ایلن کا کہنا ہے ’میں اس بات کی تصدیق کرتا ہوں کہ ہماری پولیس فورس بلیّوں کو بھرتی کرنے کے بارے میں غور کر رہی ہے جوکہ برطانیہ میں اس نوعیت کی سب سے پہلی فوج ہوگی۔انھوں نے بتایا کہ ابھی تک یہ طے نہیں پایا ہے کہ بلیّوں کی اس فوج سے کیا کام لیا جائیگا لیکن یہ ضرور ہے کہ یہ بہت اچھا شگون ہوگا۔ان کا کہنا تھا اگرسونگھنے سے بلّی کو چوہا مل گیا تو ہم چاہیں گے کہ وہ اسے بھی پکڑ لے۔