خبرنامہ انٹرنیشنل

برطانیہ میں ایک اور مسلمان پر حملے کی ویڈیو وائرل

برطانیہ میں ایک

برطانیہ میں ایک اور مسلمان پر حملے کی ویڈیو وائرل

لندن:(ملت آن لائن) برطانیہ میں مسلمان لڑکی کو مارے جانے کے بعد اب لندن میں ایک مسلمان شخص پر ایک شرپسند نے حملہ کردیا۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق لندن کے مصروف اور پرہجوم علاقے ٹائم اسکوائر پر ایک شرپسند نے متحدہ عرب امارات کے شہری پر حملہ کردیا۔ عبداللہ الحسینی نامی اماراتی شہری اپنی گاڑی میں جارہا تھا کہ تاک میں کھڑے مشتبہ حملہ آور نے گاڑی ہلکی ہوتے ہی اس پر مکوں کی بارش کردی۔
برطانیہ میں خواتین گینگ نے مسلمان لڑکی کو مارڈالا
راہ گیروں کی جانب سے بنائی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حملہ آور نے ڈرائیورنگ سیٹ پر بیٹھے شخص کو تشدد کا نشانہ بنایا اور اسے کھڑکی سے باہر نکالنے کی کوشش کی جس پر اسے بھرپور مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا بعد ازاں حملہ آور موقع سے فرار ہوگیا۔ واقعہ کے بعد متاثرہ شخص نے سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغام میں بتایا کہ وہ اب ٹھیک ہیں اور حملے میں محفوظ رہنے پر اللہ کے شکر گزار ہیں۔
برطانوی مسلمان ارکان پارلیمنٹ کو مشتبہ پارسل موصول
واضح رہے کہ برطانیہ میں ’مسلمانوں کو سزا دو‘ کے عنوان سے ایک مہم شروع کی گئی ہے جس میں لوگوں کو مسلمانوں پر حملوں کے لیے اکسایا جارہا ہے جب کہ ستائش کے لیے حملے کی نوعیت کے مطابق انہیں پوائنٹس بھی دیے جارہے ہیں۔