خبرنامہ انٹرنیشنل

برطانیہ میں بسوں پر”سبحان اللہ”کے پوسٹرلگا دیے گئے

لندن (آئی این پی) برطانیہ میں شامی مسلمانوں کی فنڈنگ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا جس کے لیے بسوں پر “سبحان اللہ” کے پوسٹر لگا دیے گئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ میں مسلم آبادی رکھنے والے شہروں کی سیکڑوں بسوں پر “سبحان اللہ” کے بینرز لگا دیے گئے ۔برطانیہ میں چیریٹی اسلام ریلیف نامی تنظیم کی جانب سے لندن ، مانچسٹر، لیسٹر ، برمنگھم اور بریڈ فورڈ میں سیکڑوں بسوں پر سبحان اللہ کے پوسٹر لگائے گئے ہیں جن کا مقصد رمضان سے پہلے شامی مسلمانوں کی مدد کے لیے چندہ جمع کرنا ہے ۔ مہم باقاعدہ طور پر 23 مئی سے شروع ہو گی ۔ چیریٹی اسلام ریلیف نامی تنظیم دنیا بھر میں لاکھوں لوگوں کی مدد کر رہی ہے۔