خبرنامہ انٹرنیشنل

برطانیہ میں کرسمس پردہشت گردی کا منصوبہ ناکام‘ 4 افراد گرفتار

برطانیہ میں کرسمس پردہشت گردی کا منصوبہ ناکام‘ 4 افراد گرفتار
لندن:(ملت آن لائن) برطانوی پولیس نے کرسمس تہوار پر دہشت گردی کے منصوبے کو ناکام بنانے کا دعویٰ کرتے ہوئے 4 افراد کو گرفتار کرلیا۔ برطانیہ میں انسداد دہشت گردی فورس نے دہشت گردی کی سازش ناکام بناتے ہوئے شیفلیڈ سے 3 اور چیسٹرفیلڈ سے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لیا ہے۔آرمی بم ڈسپوزل ٹیم نے چیسٹر فیلڈ سے 31 سالہ مشتبہ شخص کو گرفتار کرکے قریبی گھروں کو خالی کرالیا جبکہ شیفلیڈ میں انسداد دہشت گردی فورس نے چھاپوں کے دوران 3 افراد کو گرفتار کرلیا۔برطانوی پولیس حکام کے مطابق چار مشتبہ افراد کو دہشت گردی ایکٹ 2000 کے سیکشن 41 کے تحت دہشت گردی کی منصوبہ بندی کرنے کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے۔ گرفتار افراد کو مغربی یارکشائر میں پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔