خبرنامہ انٹرنیشنل

برطانیہ میں ہزاروں افراد کا پانی بند

برطانیہ میں ہزاروں افراد کا پانی بند
لندن:(ملت آن لائن) برطانیہ کے ایک قصبے ٹوئسبری میں پانی کی مرکزی پائپ لائن پھٹنے کے باعث ہزاروں گھروں کو پانی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ پھٹنے والی مرکزی پائپ لائن کی مرمت جاری ہے تاہم ورکرز کا کہنا ہے کہ یہ ایک مشکل کام ہے۔ قصبے کے رہائشیوں کو پانی کی عارضی فراہم کے لیے تیسرا پوائنٹ نصب کردیا گیا ہے جہاں سے لوگ بوتلوں میں بھرا ہوا پانی اٹھا کر لے جاسکتے ہیں۔ قصبے کی واٹر کمپنی کا کہنا ہے کہ پائپ لائن جمعے کی صبح پھٹی تھی۔ فی الحال کچھ کہا نہیں جاسکتا کہ یہ کب تک درست ہوسکے گی۔ پائپ کی مرمت کرنے والے افراد کا کہنا ہے کہ پائپ پھٹنے سے مذکورہ مقام پر کئی انچ تک پانی کھڑا ہوگیا ہے جس کی وجہ سے مرمت کے کام میں شدید مشکل پیش آرہی ہے۔