خبرنامہ انٹرنیشنل

برطانیہ میں 2جائیدادوں کے بارے میں تحقیقات کا آغاز

برطانیہ میں 2جائیدادوں

برطانیہ میں 2جائیدادوں کے بارے میں تحقیقات کا آغاز

لندن:(ملت آن لائن) برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی نے چھپائی گئی جائیدادوں کے قانون کے تحت دوجائیدادوں کے بارے میں تحقیقات شروع کردی ہیں، دونوں جائیدادیں کسی برطانوی شہری کی ملکیت نہیں جبکہ ایمنسٹی کی مشکوک جائیدادوں کی فہرست میں ایون فیلڈ بھی شامل ہے۔ برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی نے لندن اورجنوب مشرقی انگلینڈ میں دوجائیدادوں کے بارے میں تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، دونوں جائیدادوں کے مالک برطانوی شہری نہیں۔ جائیداد کے مالکان کو اپنی آمدنی کے جائز ذرائع ثابت کرنا ہوں گے، ذرائع ثابت نہ ہوئے تو جائیدادیں ضبط کرلی جائیں گی جبکہ تحقیقات مکمل ہونے تک جائیدادیں فروخت نہیں کی جاسکیں گی۔ برطانوی ایجنسی نے جائیداد مالکان کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے، جائیدادوں کی مالیت دو کروڑ بیس لاکھ پاؤنڈز ہے۔ دوسری جانب ایمنسٹی انٹرنیشنل نے تحقیقات کا خیرمقدم کیا ہے، ایمنسٹی نے برطانیہ میں پانچ مشکوک جائیدادوں کی نشاندہی کی تھی جس میں ایون فیلڈ اپارٹمنٹس بھی شامل ہیں۔
برطانیہ میں شریف خاندان کی مشتبہ جائیداد نئے قانون کی زد میں
یاد رہے کہ برطانیہ میں غیرقانونی دولت سے بنائی گئی جائیداد کا نیا قانون لاگو کردیا گیا، اس اقدام کا مقصد برطانیہ منتقل کی گئی دولت کی شفافیت میں موجود سقم دور کرنا ہے، نئےقانون کے بعد ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے5متنازع جائیدادوں کی چھان بین کیلئے کہہ دیا ہے۔ جس کے بعد شریف فیملی کی برطانیہ میں بنائی گئی جائیداد قانون کی زد میں آگئی، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے ایوان فیلڈ جائیداد کی کھوج کیلئے حکام کو مراسلہ لکھ دیا تھا۔ مراسلے میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ایوان فیلڈ جائیداد کی فوری تحقیقات کی جائیں، نئے برطانوی قانون کو ’’ان ایکسپلینڈ ویلتھ آرڈر‘‘ کا نام دیا گیا ہے، جس کے مطابق برطانوی ایجنسیاں کسی بھی جائیداد کی رقم کی منتقلی اور جائیداد کیلئے حاصل رقم کے بارے میں بھی چھان بین کی مجازہوں گی۔