خبرنامہ انٹرنیشنل

برطانیہ نےمصرمیں دومسلح گروپوں کودہشت گرد قراردےدیا

برطانیہ نےمصرمیں دومسلح گروپوں کودہشت گرد قراردےدیا
قاہرہ:(ملت آن لائن) برطانوی حکومت نے مصر میں دو مسلح گروپوں کو دہشت گرد قرار دے کر انہیں بلیک لسٹ کردیا۔ برطانیہ کی جانب سے دو مسلح گروپوں کو مصر میں سول اور سیکورٹی حکام پر حملوں میں ملوث ہونے پر دہشت گرد قرار دے دیا۔ مصر میں برطانوی سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مصر میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہونے والے کسی دوسرے گروپ کو بھی دہشت گرد قراد دیا جا سکتا ہے۔ برطانوی حکومت کی جانب سے بلیک لسٹ کیے گئے دونوں گروپوں کی سرگرمیوں پر برطانیہ میں پابندی عائد کردی گئی ہے۔ مصر میں برطانوی سفیر جون کاسن کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مصر کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ خیال رہے کہ مصری حکام کا دعویٰ ہے کہ الحسم اور انقلاب بریگیڈ نامی دونوں مسلح گروپ ملک میں دہشت گردی کی کئی کارروائیوں کی ذمہ داری قبول کرچکے ہیں۔ 2013 میں مصر کے منتخب صدر محمد مرسی کی حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد ملک میں دہشت گرد حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔