لندن ۔ (اے پی پی) برطانیہ نے 15 افراد کی حوالگی کیلئے بھارت کی درخواست مسترد کر دی۔ بھارتی لوک سبھا میں وزیر مملکت برائے داخلہ ہری بھائی پرتی بھائی چودھری نے کہا ہے کہ برطانیہ نے 15 مفر و ر افراد کی حوالگی کیلئے بھارت کی درخواست پر کوئی کارروائی نہیں کی۔ ا نہوں نے بتایا کہ بھارت کو مطلوب 15 افراد کی فہرست حکومت برطانیہ کو پیش کر د ی گئی ہے اور ان کو واپس لانے کیلئے مسلسل رابطے میں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ نئی دہلی میں 15 فروری کو بھارت، برطانیہ وزرا تی اجلاس منعقد ہوا جس میں مطلوبہ افراد کی حوالگی کا مسئلہ اٹھایا گیا تھا۔ برطانیہ کے وزیر نے یہ وضاحت کی ہے کہ یہ معاملہ برطانیہ کی عدالت میں زیر سماعت ہے اور کیس کی جداگانہ نوعیت کی بنا پر حکومت ممکنہ تعاون نہیں کرے گی۔