خبرنامہ انٹرنیشنل

برطانیہ : کار حادثے میں 3 پاکستانی نوجوان ہلاک

مانچسٹر: (اے پی پی)برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں کار کے افسوس ناک حادثے میں برطانوی نژاد تین پاکستانی نوجوان زندگی کی بازی ہار گئے۔ مانچسٹرکےعلاقے وہلی رینج میں ٹریفک حادثے میں برطانوی نژاد تین پاکستانی نوجوان جاں بحق ہوگئے۔ 24 سالہ حمزہ اقبال، 21 سالہ حمزہ گجر اور 20سالہ عثمان کار میں جا رہے تھے کہ اچانک سامنے آنے والی گاڑی کو بچاتے ہوئے کار دیوار سے جا ٹکرائی۔ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، اور حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ حمزہ گجر اور حمزہ اقبال موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جبکہ عثمان چند گھنٹے تک اسپتال میں زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد دم توڑ گیا۔