خبرنامہ انٹرنیشنل

برطانیہ کےساتھ تعلقات کودوبارہ قائم کرناچاہتےہیں، پوٹن

روس:(اے پی پی)روس کے صدر پوٹن کا کہنا ہے کہ برطانیہ کے ساتھ تعلقات کو تمام شعبوں میں دوبارہ قائم کرنا چاہتے ہیں۔ روسی صدر کے ترجمان کے مطابق چین کے شہر ہانزوا میں جاری جی 20 سمٹ میں روس کے صدر پوٹن اور برطانوی وزیر اعظم تھریسامے کے درمیان ہونے والی پہلی ملاقات نتیجہ خیز ثابت ہوئی ہے۔ Dmitry Peskov کا کہنا تھا کہ روسی صدر نے واضح اشارہ دیا کہ روس، برطانیہ کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کو دوبارہ قائم کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ کے ساتھ تعلقات کو مثبت انداز میں لے کر آگے بڑھنے کے لیے تیار ہیں۔