خبرنامہ انٹرنیشنل

برطانیہ کےسعودی عرب سے تعلقات تاریخی اوراہم ہیں‘ برطانوی وزیراعظم

برطانیہ کےسعودی

برطانیہ کےسعودی عرب سے تعلقات تاریخی اوراہم ہیں‘ برطانوی وزیراعظم

لندن:(ملت آن لائن) برطانوی وزیراعظم تھریسا مے کا کہنا ہے کہ برطانیہ یمن میں سعودی کارروائیوں کی حمایت کرتا ہے، یمن کی جائز حکومت کی درخواست پرسعودی عرب نے اقدامات کیے۔
غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے ارکان پارلیمنٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ کے سعودی عرب سے تعلقات تاریخی اوراہم ہیں۔ برطانوی وزیراعظم تھریسا مے نے کہا کہ برطانیہ اورسعودی عرب میں انسداد دہشت گردی تعاون جاری ہے، دوطرفہ تعاون سےممکنہ دہشت گردی کے واقعات کا سدباب ہوا۔ تھریسا مے نے ارکان پارلیمنٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ یمن میں سعودی کارروائیوں کی حمایت کرتا ہے، یمن کی جائز حکومت کی درخواست پرسعودی عرب نے اقدامات کیے، سعودی عرب کےاقدام کوسیکیورٹی کونسل کی تائیدحاصل ہے۔
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان برطانیہ پہنچ گئے
خیال رہے کہ گزشتہ روز سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان برطانیہ کے سرکاری دورے پر لندن پہنچے جہاں ان کا استقبال وزیرخارجہ بورس جانسن اور برطانیہ میں سعودی سفیر شہزادہ محمد بن نواف نے کیا، استقبال کرنے والوں میں ریاض میں تعینات سفیر سائمن کالیز بھی شامل تھے۔