خبرنامہ انٹرنیشنل

برلن: ایران کے لیے جاسوسی پر پاکستانی شخص گرفتار

واشنگٹن /برلن (آئی این پی)جرمنی کے دارالحکومت برلن میں حکام کا کہنا ہے کہ ایک پاکستانی شخص کو ایران کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔امریکی خبر رساں ایجنسی اے پی کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ یہ پاکستانی جاسوس جرمنی اور اسرائیل کے تعلقات کو بہتر بنانے والی تنظیم کے سابق سربراہ کی جاسوسی کر رہا تھا۔فیڈرل پراسیکیوٹرز نے جمعرات کو کو 31 سالہ پاکستانی کا نام سید مصطفیٰ ایچ بتایا۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس شخص کو شہر بریمن سے گرفتار کیا گیا ہے۔حکام کا مزید کہنا ہے کہ یہ شحض ایران سے منسلک انٹیلیجنس یونٹ کے ساتھ رابطے میں تھا۔ تاہم حکام نے اس سے زیادہ تفصیل نہیں بتائی۔اس شخص پر الزام ہے کہ اس نے جرمن۔اسرائیلی سوسائٹی کے سابق سربراہ اور ان کے قریب افراد اور دیگر افراد کی جاسوسی کی اور معلومات اکتوبر میں ایران کے حوالے کیں۔جرمن۔اسرائیلی سوسائٹی کے سابق سربراہاور سابق ممبر پارلیمنٹ رائنہولڈ روبے نے جرمن اخبار کو بتایا کہ وہ جاسوسی کی اس خبر سے حیران نہیں ہوئے