خبرنامہ انٹرنیشنل

برلن حملہ؛ دو بھائی گرفتار

برلن: (ملت+اے پی پی) جرمن حکام نے دارالحکومت برلن کے شاپنگ مال میں ٹرک حملہ کی منصوبہ بندی کے شبہ میں دو بھائیوں کو گرفتار کر لیا ۔ جمعہ کو ذرائع ابلاغ نے پولیس کے حوالہ سے بتایا کہ دونوں افراد کی عمریں 28 اور31 سال ہیں۔ اور دونوں کا تعلق کوسووو سے ہے ۔ کرسمس مارکیٹ میں ٹرک حملہ کے بعد کوسووو کے ان دونوں شہریوں پر حملہ میں ملوث ہو نے کا شبہ ہے جس پر پولیس نے ان دونوں بھائیوں کو گرفتار کیا ہے واضح رہے کہ اس ٹرک حملہ میں 12 افراد ہلاک ہو گئے تھے ۔