خبرنامہ انٹرنیشنل

برلن حملے کے باوجود کرسمس مارکیٹیں کھلی رکھنے کا فیصلہ

برلن: (ملت+اے پی پی) جرمن حکام نے دارالحکومت برلن میں ہونے والے حملے کے باوجود ملک بھر میں کرسمس مارکیٹیں کھلی رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق حکام نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ داخلہ امور کے وفاقی اور صوبائی وزراء کے مابین ٹیلیفون پر ہونے والی ایک گفتگو کے بعد کیا گیا۔ اس دوران سلامتی کے اقدامات کو بھی مزید سخت بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جرمن وزیر داخلہ تھوماس ڈے میزیئر نے کہا کہ برلن حملے کے پس منظر اور حملہ آور کے محرکات کے بارے میں آگے چل کر ہمیں جو کچھ بھی معلوم ہو، اْس سے قطعِ نظر یہ بات یقینی ہے کہ کوئی ہم سے ہمارا آزادانہ طرزِ زندگی نہیں چھین سکے گا۔