خبرنامہ انٹرنیشنل

برلن ٹرک حملے کا ذمہ دار ترک وطن شہری ہے، جرمن پولیس

برلن: (ملت+اے پی پی) جرمن پولیس نے تیونس سے تعلق رکھنے والے تارکین وطن انیس امیری کو ٹرک حملے کا مشکوک ملزم قرار یتے ہوئے اس کی تلاش شروع کردی۔ جرمن پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ برلن ٹرک حملے کے جائے وقوعہ سے تیونس کے تارکین وطن 23 سالہ نوجوان انیس امیری کی کچھ دستاویزات ملی ہیں اور حملے کے بعد سے وہ مفرور ہے جب کہ پولیس نے اعلان کیا ہے کہ انیس امیری سے متعلق معلومات فراہم کرنے والے کو انعام کے طور پر ایک لاکھ یورو بھی دیئے جائیں گے۔ پولیس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ملزم انیس امیری کا تعلق تیونس کے بنیاد پرست گروپ انصاف الشرعیہ سے ہے جس کے پاس ہتھیار بھی ہے اور وہ مزید لوگوں کو نقصان پہنچا سکتا ہے جب کہ ملزم برلن میں لوگوں کو ٹرک سے کچلنے کے دوران زخمی بھی ہوا ہوگا جس کے پیش نظر پولیس نے تمام اسپتالوں میں سرچ آپریشن بھی شروع کردیا ہے۔