جدہ(آن لائن) برونائی ائیرلائن کی خواتین پائلٹس نے اپنی پرواز سعودی عرب کے شہر جدہ کے ائیرپورٹ پر لینڈ کرکے نئی تاریخ رقم کردی ہے۔خواتین پائلٹس نے برونائی کے 32ویں قومی دن کے مو قع پر برونائی کے ایئرپورٹ سے اڑان بھر تے ہوئے طیارہ جدہ ائیرپورٹ پر لینڈ کردیا۔پرواز کی کپتان شریفہ زرینہ تھیں جبکہ19 ان کی معاونت سینئر فرسٹ آفیسر سریانہ نوردین اور ڈی کے نادیہ نے کی۔اس پرواز کااہم پہلو یہ بھی تھا کہ طیارے کو ایسے ملک میں لینڈ کیا گیا جہاں خواتین کو جہاز تو دور کی بات، کار چلانے کی بھی اجازت نہیں۔