خبرنامہ انٹرنیشنل

برہان وانی پاکستان کی ہدایت پردہشت گردی کررہا تھا: بھارت کا الزام

نئی دلی: (اے پی پی) بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ کا کہنا تھا کہ کشمیر میں سب کچھ پاکستان سے ہو رہا ہے۔ برہان وانی اسلام آباد کی ہدایت پر دہشت گردی کر رہا تھا۔ بھارتی وزیر داخلہ کا پاکستان کیخلاف زہر افشانی کرتے ہوئے کہنا تھا کہ برہان مظفر وانی حزب المجاہدین کا کمانڈر تھا۔ برہان وانی کا سربراہ سید صلاح الدین ہے۔ برہان وانی پاکستان کی ہدایت پردہشت گردی کر رہا تھا۔ بھارتی وزیر داخلہ نے کہا کہ کشمیرمیں انتہا پسندوں کیخلاف سخت ایکشن ہوگا۔