تحریک آزادی کشمیر میں نئی روح پھونکنے والے شہید برہان وانی کی دوسری برسی پر لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے باہر کشمیریوں کی جانب سے مظاہرہ کیا گیا۔ سابق آزاد کشمیر وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمود اور لارڈ نزیر احمد بھی مظاہرے میں شریک ہوئے۔
لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے باہربرہان وانی کی برسی کے موقع پر مظاہرین نے بھارتی جارحیت کے خلاف شدید نعرے لگائے۔ کشمیری عوام نے لندن میں بھارت ظلم اور بربریت کے خلاف برطانوی حکومت سے ایکشن لینے کا مطالبہ کیا۔
اس موقع پرسیکیورٹی کے سخت انتظؓامات کیے گئے تھے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کشمیری عوام آزادی چاہتے ہیں اورہم لے کر رہیں گے آزادی۔
مظاہرے میں سابق وزیراعظم آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود اور لارڈ نزیراحمد بھی شریک تھے، جنہوں نے ہاتھوں میں پوسٹرز اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔