خبرنامہ انٹرنیشنل

بریگزٹ سے متعلق اطلاعات کی عدم فراہمی ناقابل قبول ہے، نکولا سٹرجن

سکاٹ لینڈ: (ملت+اے پی پی) سکاٹ لینڈ کی فرسٹ منسٹر نکولا سٹرجن کا کہنا ہے کہ انہیں برطانیہ کے یورپی یونین سے اخراج سے متعلق منصوبے کی بابت زیادہ علم نہیں ہے۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق انہوں نے کہا یہ بات ناقابل قبول ہے کہ برطانوی حکومت اس سلسلے میں اپنے منصوبے سے آگاہ نہیں کر رہی۔ سکاٹ لینڈ کی فرسٹ منسٹر، جو بریگزٹ ریفرنڈم کے وقت یورپی یونین میں رہنے کی مہم میں پیش پیش رہی ہیں، نے کہا کہ برطانیہ کو یورپی یونین کے ساتھ مذاکرات میں امیگریشن کے معاملے پر توجہ مرکوز کرنے کی بجائے، دیگر معاملات کو اہمیت دینا چاہیے۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں انہیں حکومتی منصوبے کے متعلق زیادہ علم نہیں ہے۔