خبرنامہ انٹرنیشنل

بریگزٹ کیلئے عبوری معاہدے کو حتمی شکل دی جائے

لندن : (ملت+اے پی پی) برطانیہ میں ارکان پارلیمان کے ایک مضبوط گروپ نے بریگزٹ کیلئے عبوری معاہدے کی ضرورت پر زوردیا ہے۔ برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے ارکان پارلیمان نے وزیراعظم تھریسامے سے کہا ہے کہ وہ فروری کے وسط تک بریگزٹ کیلئے عبوری ڈیل کو حتمی شکل دیدیں تاکہ تجارت اورسرمایہ کاری کیلئے غیریقینی حالات کا خاتمہ کیا جاسکے۔ ان ارکان پارلیمان نے یورپی یونین سے برطانیہ کے اخراج کیلئے وسیع تر عزائم پرمشتمل ایک حکمت عملی وضع کرنے کی ضرورت پربھی زوردیا ہے۔ تھریسامے نے قبل ازیں یورپی یونین کے لزبن تریٹی کے آرٹیکل 50کے نفاذکا وعدہ کیا ہے جس کے تحت دو سال کے عرصہ میں یورپی یونین سے اخراج کیلئے نظام الاوقات کا اعلان کیا جائے گا۔