خبرنامہ انٹرنیشنل

بریگزٹ کے حتمی معاہدے پر پارلیمانی رائے شماری ہوگی، برطانوی وزیر

بریگزٹ کے حتمی معاہدے پر پارلیمانی رائے شماری ہوگی، برطانوی وزیر
لندن: (ملت آن لائن) برطانیہ کے یورپی یونین سے اخراج کے نگران وزیر ڈیوڈ ڈیوس نے کہا ہے کہ لندن میں ملکی حکومت برٹش پارلیمان کو بریگزٹ کے حتمی معاہدے پر ووٹنگ کرانے کا موقع دے گی۔ برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق ڈیوڈ ڈیوس نے پارلیمنٹ سے خطاب کے دوران کہا کہ عوامی نمائندوں کو یہ موقع ملے گا کہ وہ بریگزٹ کے حتمی معاہدے پر بحث کرتے ہوئے اس کا تنقیدی جائزہ لے سکیں اور اس پر رائے شماری بھی ہو سکے۔ لندن حکومت کا یہ اقدام حکمران قدامت پسند پارٹی کے بریگزٹ کے حوالے سے باغی ارکان کو بظاہر کچھ رعایت دینے کی کوشش ہے۔