خبرنامہ انٹرنیشنل

بریگزیٹ نے برطانیہ کو کہیں کا نہ چھوڑا

برسلز:(ملت+اے پی پی) بریگزیٹ نے برطانیہ کوکہیں کا نہ چھوڑا، وزیراعظم تھریسامے تکتی رہ گئیں، یورپی رہنمائوں میں سے کسی نے سلام دعا تک نہ کی۔ یورپی یونین کو چھوڑنے کی حمایتی برطانوی وزیر اعظم تھریسامے کو یورپی یونین سمٹ میں یورپی رہنما اکیلا چھوڑ گئے۔ برطانوی وزیر اعظم برسلز میں یورپی یونین کے سمٹ میں شرکت کے لیے پہنچیں مگر کسی یورپی یونین رہنما نے ان سے ہاتھ تک نہ ملایا۔ تھریسامے اس صورتحال پر حیران و پریشان ہوگئیں تاہم بعد میں ان سے سویڈش وزیر اعظم نے ہاتھ ملایا۔