خبرنامہ انٹرنیشنل

بریگیڈیئر جنرل محمد حسین دادرس ایرانی فوج کے نائب سربراہ

بریگیڈیئر جنرل محمد حسین دادرس ایرانی فوج کے نائب سربراہ

تہران: (ملت آن لائن) ایران کے رہبرانقلاب اور مسلح افواج کے سپریم کمانڈر آیت اللہ خامنہ ای نے بریگیڈیئرجنرل محمد حسین دادرس کو فوج کا نائب سربراہ اور ایڈمرل حبیب اللہ سیاری کو فوج میں کوآرڈینیشن کے شعبے کا سربراہ جبکہ ایڈمرل حسین خانزادی کو بحریہ کا نیا کمانڈر مقرر کیا ہے۔ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق فوج کے نائب سربراہ بریگیڈیئر جنرل محمد حسین دادرس کو اس عہدے پر مقرر کرنے کے اپنے حکم نامے میں آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ آپ سے امید ہے کہ ایران کی فوج کی انٹیلیجنس اور آپریشنل صلاحیتوں میں اضافہ اور فوجی جوانوں کی معاشی مشکلات کو برطرف کریں گے۔ انہوں نے ایڈمرل حبیب اللہ سیاری کے تقرری کے حکم نامے میں کہا ہے کہ جوائنٹ چیف آف سٹاف کی کارکردگی اور مستعدی میں اضافہ ہی محوری ضرورتوں کو پورا کرسکتا ہے اور ہم توقع کرتے ہیں کہ آپ فوج میں ہم آہنگی اور نظم و ضبط پہلے سے بھی زیادہ مستحکم کریں گے۔ آیت اللہ خامنہ ای نے ایڈمرل حسین خانزادی کو بحریہ کا نیا سربراہ مقرر کرنے کے حکم نامے میں کہا ہے کہ امید ہے کہ پختہ عزم اور فوج کی صلاحیتوں سے استفادہ کرنے کے لئے بہترین اہتمام کے ساتھ فوج اور بحریہ کی صلاحیتوں میں اور بھی زیادہ اضافہ کریں گے۔