خبرنامہ انٹرنیشنل

بشاالاسد ہمیں سبق مت دیں، فرانسیسی صدر

شامی عوام کے دشمن بشاالاسد ہمیں سبق مت دیں، فرانسیسی صدر
پیرس(ملت آن لائن) فرانس کے صدر ایمانویل ماکروں نے شامی صدر بشارالاسد کو لاکھوں افراد کا دشمن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ فرانس کو لیکچر نہ دیں۔ فرانسیسی ذرائع ابلاغ کے مطابق فرانس کے صدر ایمانوئل ماکروں 2018 میں امن بات چیت کا ایک دور شروع کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے اس تناظر میں بشارالاسد سمیت شامی جنگ کے تمام فریقوں کو دعوت دی بھی دی ہے جس پرصدر بشاالاسد نے کہاہے کہ فرانس دہشت گردوں کا ساتھ دیتا رہا ہے۔ شامی صدر بشارالاسد نے اس کانفرنس میں شرکت سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ فرانس کے ہاتھ شامی شہریوں کے خون سے سرخ ہیں۔