خبرنامہ انٹرنیشنل

بشارالاسد نے غوطہ میں ممنوعہ ہتھیاروں کا استعمال کیا

بشارالاسد نے

بشارالاسد نے غوطہ میں ممنوعہ ہتھیاروں کا استعمال کیا

جنیوا (ملت آن لائن)انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ کی ایک رپورٹ میں شامی صدربشار الاسد پر شدید مہلک اور بین الاقوامی سطح پر ممنوعہ میزائل اور بم استعمال کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے، جن میں نیپام ، کلسٹر اور کیمیکل بم شامل ہیں۔ تنظیم نے غوطہ شہر میں عالمی مبصرین تعینات کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے جبکہ دوسری جانب اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں میں الغوطہ الشرقیہ سے 25 ہزار شہری فرار ہو چکے ہیں، بم باری جاری رہنے کی صورت میں یہ تعداد 2 لاکھ کے قریب ہو جائے گی۔
……………………
اس خبر کو بھی پڑھیے…داعش کیخلاف فورسز کے آپریشن میں 140 دہشتگرد ہلاک ہوئے

کابل: (ملت آن لائن)افغانستان حکام نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپریشن میں داعش کے 140دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا ہے۔ منگل کو افغانستان کے دارالحکومت کابل میں نیٹو حکام کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا کہ سیکیورٹی فورسز کے مشترکہ آپریشن میں 140سے زائد دہشتگرد مارے گئے۔ نیٹو رپورٹ کے مطابق افغان صوبوں جوزجان اور سرائے پل میں امریکی اور افغان فورسز نے مشترکہ آپریشنز کیے، آپریشنز میں داعش کے دو اہم رہنما عمیر اور ابوسمایا ہلاک ہوئے،یہ دونوں رہنما 28جنوری کے آپریشن میں مارے گئے تھے، گزشتہ 2ماہ کے آپریشنز میں داعش کے مزید ایک سو چالیس سے زائد دہشت گرد مارے گئے ہیں۔