خبرنامہ انٹرنیشنل

بشارالاسد ہمارے اتحادی نہیں، سرگئی لاروف

ماسکو:(اے پی پی)روس کے وزیرخارجہ سرگئی لاروف نے کہا ہے کہ شام کے صدر بشارالاسد ماسکو کے اتحادی نہیں ہیں مگر روس دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شام کے ساتھ تعاون کررہاہے۔روسی خبررساں ادارے کے مطابق لاروف کا کہنا ہے کہ بشارالاسد ہمارے حلیف نہیں۔ ہم دمشق کی مدد دہشت گردی کے خلاف جنگ میں معاونت اور شام کو بچانے کے لیے کررہے ہیں۔ شام کو روس کا ایسا اتحادی نہیں قرار دیا جاسکتا جیسا کہ ترکی امریکا کا اتحادی ہے۔روسی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ شام کے دوست ممالک کا اجلاس آئندہ چند ہفتوں کے دوران ہوگا جس میں دمشق حکومت کی مدد کے مختلف پہلوؤں پر غور کیا جائے گا۔