خبرنامہ انٹرنیشنل

بشار الاسد کا غوطہ کا دورہ ، ڈرائیونگ کا لطف اٹھایا

بشار الاسد کا غوطہ کا دورہ ، ڈرائیونگ کا لطف اٹھایا

غوطہ (ملت آن لائن) شامی صدر بشار الاسد نے غوطہ کی سڑکوں پر ڈرائیونگ کی، بشار الاسد کا کہنا تھا تین ہفتے پہلے شروع ہونے والے ملٹری آپریشن میں باغیوں سے چھڑایا جانے والا یہ پہلا علاقہ ہے۔ روس اور شام کی فورسز نے مشترکہ آپریشن میں غوطہ کا اسی فیصد علاقہ باغیوں سے چھڑالیا، اس دوران پچیس ہزار افراد کو بحفاظت نکالا گیا جبکہ پندرہ سو افراد بمباری کی زد میں آکر جاں بحق ہوگئے۔ شامی صدر بشارالاسد نے غوطہ کی سڑکوں پر ڈرائیونگ کی، ڈرائیو کے دوران شامی صدر کا کہنا تھا کہ النشابیہ ملٹری آپریشن میں باغیوں سے چھڑایا جانے والا پہلا علاقہ ہے، باغیوں کو شکست دینا عظیم فتح ہے، شامی صدر نے کہا یہاں اب زندگی نارمل ہو رہی ہے۔
………………………
اس خبر کو بھی پڑھیے….بشار الاسد کا اپنے فوجیوں کو سرپرائز دینے کیلئے میدان جنگ کا اچانک دورہ

دمشق: (ملت آن لائن) شامی صدر نے اپنی گاڑی خود چلاتے ہوئے مشرقی غوطہ کے فوج کیمپ کا دورہ کیا۔ صدر بشار الاسد کو غوطہ میں لڑائی کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ میڈیا کی نظروں سے اوجھل رہنے والے شامی صدربشار الاسد نے مشرقی غوطہ میں ایک فوجی کیمپ کا اچانک دورہ کر کے اہلکاروں کو حیرت میں مبتلا کر دیا۔ اپنی گاڑی خود چلاتے ہوئے شامی صدر نے وار زون میں موجود فوجی کیمپ کا دورہ کیا۔ صدر بشار الاسد کو غوطہ میں لڑائی کی تازہ ترین صورتحال پر بریفنگ دی گئی، راستے میں بشار الاسد دمشق شہر کی چہل پہل اور لوگوں کی آمد و رفت پر تبصرہ بھی کرتے رہے۔ مشرقی غوطہ کے اکثر حصے شامی فوج کے کنٹرول میں آنے کے بعد بڑی تعداد میں شہری اپنے گھروں کو واپس آرہے ہیں۔