خبرنامہ انٹرنیشنل

بغاوت کا الزام، کاتالونیا کے سابق صدر کی آج طلبی

بغاوت کا الزام، کاتالونیا کے سابق صدر کی آج طلبی

میڈرڈ: (ملت آن لائن) سپین کے دارالحکومت میڈرڈ کی ایک عدالت نے کاتالونیا کے سابق صدر کارلیس پوج ڈیمونٹ اور ان کے 13 ساتھیوں کو آج طلب کر لیا۔ تمام افراد پر بغاوت اور سرکاری رقوم میں خوردبرد کے الزامات ہیں۔ اگر یہ افراد عدالت میں پیش نہ ہوئے تو ان کے خلاف یورپی سطح پر وارنٹ گرفتاری بھی جاری کئے جا سکتے ہیں۔ بیلجیئم میں سیاسی پناہ کیلئے کوشاں کارلیس پوج ڈیمونٹ نے کہا ہے کہ اگر انہیں شفاف عدالتی کارروائی کی ضمانت دی جائے تو وہ سپین لوٹ جائیں گے۔

جنوبی کوریا کے صدرمون جے ان نے کہا ہے کہ ان کا ملک جوہری ہتھیاروں سے مسلح شمالی کوریا کو کبھی بھی قبول نہیں کرے گا۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ روز پارلیمنٹ میں ایک تقریر کے دوران صدر مون نے جنوبی کوریا کی جانب سے جوہری ہتھیاروں کا خود اپنا ذخیرہ تیار کرنے یا اسے اپنے پاس رکھنے کے خیال کو بھی مسترد کر دیا۔انہوں نے کہا کہ ہم جزیرہ نما کوریا میں جو کچھ حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں، وہ ہے امن۔ اس لیے جزیرہ نما کوریا میں کبھی کوئی مسلح تنازع نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ جزیرہ نما کوریا میں ہماری پیشگی منظوری کے بغیر کوئی بھی فوجی اقدامات نہیں ہو سکتے۔ان کا کہنا تھا کہ جزیرہ نما کوریا کا مشترکہ اعلامیہ۔ جنوبی اور شمالی کوریا کی جانب سے جوہری ہتھیاروں کے خاتمے سے متعلق جزیرہ نما کوریا کے مشترکہ اعلامیے کے تحت، ہم شمالی کوریا کو ایک جوہری طاقت کے طور پر نہ تو قبول اور نہ ہی تسلیم کر سکتے ہیں۔صدر نے کہا کہ جنوبی کوریا بھی نہ تو جوہری ہتھیار بنائے گا اور نہ ہی اسے اپنی ملکیت میں رکھے گا۔