خبرنامہ انٹرنیشنل

بغداد: عراقی فوج نے فلوجہ کا کنٹرول حاصل کرلیا

بغداد: (آئی این پی) عراقی فوج نے داعش کے جنگجووں کو شکست دے کر فلوجہ کا کنٹرول حاصل کرلیا،فوج نے پانچ ہفتے تک جاری رہنے والی جھڑپوں کے بعد فلوجہ کا کنٹرول حاصل کیا. عراق میں دولت اسلامیہ کے جنگجووں کے زیرقبضہ اہم شہر فلوجہ کا کنٹرول عراقی فوج نے سنبھال لیا ہے. عراقی وزیراعظم حیدر العبادی کاکہناہےکہ سرکاری فوجوں نے پانچ ہفتے کی جنگ کے بعد دوبارہ فلوجہ کا کنٹرول حاصل کرلیا ہے. منگل کو شروع ہونے والی جھڑپیں بدھ کی دوپہر تک جاری رہیں،جسکے بعد داعش کےجنگجو شہر سے باہر نکل گئے. فلوجہ کے قریب ہائی وے پر متعددجنگجووں کی لاشیں ملی ہیں،سرکاری فوج نے دعوی کیاہے کہ لاشیں سعودی جنگجووں کی ہیں. داعش کے جنگجووں نے خلافت کے اعلان سے چھ ماہ پہلے دوہزار چودہ کے وسط میں فلوجہ پر قبضہ کرلیا تھا.