خبرنامہ انٹرنیشنل

بغداد میں دو بم دھماکے 38افراد جاں بحق اور91 زخمی ہوگئے

بغداد:(اے پی پی) عراقی دارالحکومت بغداد میں منگل کی دوپہر دو بم دھماکوں کے نتیجے میں 38افراد جاں بحق اور 91زخمی ہو گئے۔ عراقی حکام کے مطابق دارالحکومت کے شمالی ضلع الشاب کی ایک معروف مارکیٹ میں ہونے والے خودکش بم دھماکے کے نتیجے میں 38افراد جاں بححق اور 70زخمی ہوئے۔ دریں اثناء بغداد کے جنوبی ضلع میں ہونے والے ایک اور بم دھماکے میں 21افراد زخمی ہو گئے۔