خبرنامہ انٹرنیشنل

بغداد میں کار بم دھماکے سے 9 افراد ہلاک، 20 زخمی

بغداد:(اے پی پی) راقی دارالحکومت میں کار بم دھماکے کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک جب کہ 20 زخمی ہوگئے۔ عراق کے دارالحکومت بغداد میں کار بم دھماکے کے نتیجےمیں 9 افراد ہلاک جب کہ 20 زخمی ہوگئے، دھماکے کے بعد زخمیوں کو امدادی ٹیموں نے اسپتال پہنچا یا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جب کہ بعض افراد کی حالت تشویش ناک ہونے کے باعث مزید ہلاکتوں کا خدشہ بھی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ دھماکہ خیز مواد سے بھری گاڑی کو بغداد کے علاقے کرادہ کے بازار میں کھڑا کیا گیا جسے ریموٹ کنٹرول کی مدد سے اڑایا گیا۔ بم دھماکے کی ذمہ داری دہشت گرد تنظیم داعش نے قبول کرلی ہے۔ عراق گزشتہ کئی سالوں سے عراق میں خانہ جنگی جاری ہے جس کے باعث اب تک خواتین اور بچوں سمیت ہزاروں افراد مارے جاچکے ہیں جب کہ لاکھوں افراد ہجرت پر مجبور ہیں۔