خبرنامہ انٹرنیشنل

بغداد: کار بم دھماکہ ، 9 افراد جاں بحق، 32 زخمی

بغداد :(اے پی پی) شمالی بغداد میں کار بم دھماکے میں نو افراد ہلاک جبکہ بتیس زخمی ہو گئے ۔ بغداد کے شمالی علاقے راشدیہ میں دھماکہ خیز مواد سے بھری گاڑی کو اڑا دیا گیا ، حملے میں نو افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں ، زخمیوں کو طبی امداد دینے کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ حکام کے مطابق حملے میں داعش ملوث ہو سکتی ہے ۔ بغداد میں حال ہی میں ہونے والی دہشتگردی کے المناک واقعے میں دو سو بیانوے افراد ہلاک ہوئے تھے