خبرنامہ انٹرنیشنل

بغداد کےشمالی علاقےمیں بم، گرینیڈ اورفائرنگ سے 16افراد ہلاک

بغداد۔:(اے پی پی) مسلح افراد نے عراقی دارالحکومت بغداد کے ایک شمالی علاقے میں واقع ایک کیفے پر فائرنگ کی اور گرینیڈ کے حملے میں 16 افراد ہلاک جبکہ 30 زخمی ہوگئے۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق اس واقعے کے بعد حملہ آوروں کا پیچھا کرنے والی فورسز پر خودکش بیلٹوں سے دھماکے بھی کیے گئے۔ سکیورٹی حکام کے مطابق بلاد نامی شہر میں ہونے والے ان واقعات کے نتیجے میں کم از کم 16 افراد ہلاک جبکہ 30 زخمی ہوئے۔ صوبے صلاح الدین کے نائب گورنر عمار حکمت البلداوی نے فرانسیسی خبر رساں کو بتایا کہ حملہ آوروں کا تعلق دہشت گرد گروپ داعش سے تھا جو عراقی سکیورٹی فورسز کی وردیوں میں ملبوس تھے۔