بغداد:(اے پی پی)عراق کے دارالحکومت بغداد میں2 خود کش بم دھماکوں میں 15 افراد جاں بحق اور50زخمی ہو گئے۔ حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کر لی ہے۔ عراقی پولیس کے مطابق بغداد کی مسجد میں ایک حملہ آور نےخود کو دھماکے سے اڑا لیا، جس کے بعد سیکیورٹی اہلکار موقع پر پہنچے تو دوسرے حملہ آور نے دھماکا کردیا۔ دھماکوں میں15 افراد جاں بحق اور50 زخمی ہو گئے، جن میں 4 سیکیورٹی اہلکار بھی شامل ہیں۔