خبرنامہ انٹرنیشنل

بلجیم: مسلمان کی گاڑی سے متعدد گیس سلنڈربرآمد،سیکورٹی ہائی الرٹ

برسلز (ملت + آئی این پی) بلجیم کے دارالحکومت برسلز میں ایک مشتبہ مسلمان عسکریت پسند کی گاڑی سے ملنے والے متعدد گیس سلنڈروں کے باعث سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ، مرکزی ریلوے اسٹیشن کا علاقہ کئی گھنٹوں تک عام لوگوں کے لیے بند رکھا گیا جبکہ پولیس نے گاڑی کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بیلجیم کے دارالحکومت برسلز میں ایک مشتبہ مسلمان عسکریت پسند کی گاڑی سے ملنے والے متعدد گیس سلنڈرز کی وجہ سے سکیورٹی اہلکاورں کو کئی گھنٹوں تک انتہائی پرتشویش اور چوکنا رہنا پڑا۔ پولیس نے بتایا کہ اس شخص کو اس وقت روکا گیا، جب اس نے اپنی گاڑی ایک سڑک پر ٹریفک کی سرخ بتی کی وجہ سے نہیں روکی تھی۔ بعد میں پولیس کو اس شخص کی گاڑی سے متعدد گیس سلنڈر ملے، جنہیں حکام نے اپنے قبضے میں لے کر اور کنٹرولڈ دھماکے کر کے تلف کر دیا۔ اس کے علاوہ حکام کو اس گاڑی سے کوئی غیر قانونی یا دھماکا خیز مواد نہیں ملا تھا۔ اس عمل کے دوران وسطی برسلز میں مرکزی ریلوے اسٹیشن کا علاقہ کئی گھنٹوں تک عام لوگوں کے لیے بند رکھا گیا۔ اس گاڑی کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔