خبرنامہ انٹرنیشنل

بنالی یلدرم ترکی کے نئے وزیراعظم نامزد

انقرہ:(آئی این پی) حال ہی میں ترک وزیراعظم کے عہدے سے مستعفی ہونے والے احمد اوغلو کی جگہ وزیر ٹرانسپورٹ بنالی یلدرم کو نیا وزیراعظم نامزد کردیا گیا ہے۔ ترکی کی حکمران جماعت جسٹس اینڈ ڈویلمپنٹ پارٹی نے احمد اوغلو کی جگہ وزیر ٹرانسپورٹ بنالی یلدرم کو پارٹی کا نیا چیرمین منتخب کردیا ہے جو ملک کے نئے وزیراعظم بھی ہوں گے۔ اے کے پی پارٹی کا چیرمین بننے اور وزیراعظم نامزد ہونے کے بعد بنالی یلدرم کا کہنا تھا کہ اپنی جماعت کے تمام ساتھیوں کو ساتھ لے کر آگے چلوں گا اور صدارتی نظام کو مضبوط کریں گے۔ چند روز قبل ترکی کے وزیراعظم احمد اوغلو نے ملک میں صدارتی نظام کی مضبوطی کے حوالے سے صدر رجب طیب اردگان کے ساتھ اختلافات کے باعث اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔