خبرنامہ انٹرنیشنل

بنگلادیش میں لینڈ سلائیڈنگ سے 60 افراد ہلاک

(ملت آن لائن) بنگلادیش کے جنوب مشرقی علاقے میں شدید بارشوں کے نتیجے میں لینڈ سلائیڈنگ سے 60 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔بنگلادیش میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، جنوب مشرقی علاقے میں کل سے شروع ہونے والی بارشوں کے باعث کئی مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی جس میں 60 افراد ہلاک ہو گئے۔ایمرجنسی حکام کے مطابق ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہےجبکہ بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے کئی علاقوں سے زمینی اور رابطے کے ذرائع منقطع ہوگئے۔ لینڈ سلائیڈنگ سے زیادہ تر ہلاکتیں ضلع رنگا متی اور بندربن میں ہوئی ہیں۔