خبرنامہ انٹرنیشنل

بنگلا دیش؛ ڈھاکامیں عید گاہ کےقریب دھماکا، 5 افرادجاں بحق

ڈھاکا:(اے پی پی) کشور گنج میں عید گاہ کے قریب دھماکے میں پولیس اہلکار سمیت 5 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ بنگلا دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں نماز عید کے دوران اجتماع گاہ کے قریب زور دار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار سمیت 5 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ خبر ایجنسی کے مطابق دھماکا ڈھاکا سے 100 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع کشور گنج میں ہوا جس میں زخمی و جاں بحق ہونے والوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ اس خبر کو بھی پڑھیں: بنگلا دیش میں ریسٹورنٹ پر حملے میں 20 غیر ملکی ہلاک، 6 حملہ آور بھی مارے گئے