بنگلور:(اے پی پی)بھارتی شہر بنگلور میں پولیس نے ایک طالب علم کو اپنے موبائل فون پر ’’ جئے پاکستان ‘‘ لکھنے کے الزام میں گرفتار کر لیا۔ بھارتی اخبار کے مطابق چند طلبہ کولکتہ کے ایڈن گارڈن میں پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی میچ پر گفتگو کر رہے تھے کہ اس دوران ایک طالب علم نے اپنے موبائل فون پر وائس ایپ پر ایک میسج میں جئے پاکستان کے الفاظ لکھ دیئے۔ طلبہ کے درمیان کسی معاملے پر تلخ کلامی کے بعد ایک دوسرے طالب علم نے مذکورہ طالب علم کے موبائل فون کی سکرین کی تصویر لیکر شیئر کردی جس کے نتیجہ میں یہ اطلاع نہایت تیزی سے علاقے میں پھیل گئی ۔ پولیس نے اطلاع ملنے پر مذکورہ طالب علم کو اس کے ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا۔ دوران تفتیش یہ معلوم ہونے پر کہ طالب علم کے جئے پاکستان لکھنے کے کوئی منفی مقاصد نہیں تھے ۔ اسے تحریری ضمانت پر رہا کر دیا گیا ۔