خبرنامہ انٹرنیشنل

بنگلہ دیش،روہنگیا مسلمانوں کیلئے 14ہزار عارضی رہائش گاہوں کی تعمیر کا آغاز

بنگلہ دیش،روہنگیا مسلمانوں کیلئے 14ہزار عارضی رہائش گاہوں کی تعمیر کا آغاز
ڈھاکہ (اے پی پی،ملت آن لائن) بنگلہ دیش نے اپنے وطن سے زبردستی بے دخل کئے جانے والے لاکھوں روہنگیا مسلمانوں کیلئے 14ہزار عارضی رہائشی گاہوں کی تعمیر کے بڑے منصوبے پر کام کا آغاز کردیا۔ پیر کو ذرائع ابلاغ کے مطابق بنگلہ دیش کی فوج ہزار عارضی رہائشی گاہوں کو ریکارڈ 10 دن میں تعمیر کرے گی۔ اس مقصد کیلئے ہزاروں ہنرمندوں کی خدمات حاصل کی گئی ہے۔بنگلہ دیش کی ڈیزاسٹر منیجمنٹ کی وزارت کے ترجمان نے ڈھاکہ میں بتایا کہ کوتوپلانگ میں عارضی رہائشی گاہوں کی تعمیر شروع کردی گئی ہے۔ دریں اثناء میانمار کی فوج کے جنرل من آنگ ہیلینگ نے موجودہ بحران کا الزام روہنگیا مسلمانوں پر عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ روہنگیا کبھی بھی نسلی گروہ نہیں رہا ہے اور ریاست رخائن میں اپنا مضبوط گڑھ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ میانمار کی فوج پر روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام اور انہیں نقل مکانی پر مجبور کرنے کا الزام ہے۔ ادھر اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ روہنگیا مسلمانوں کے خلاف کارروائی نسلی فساد میں اضافہ کر سکتی ہیں۔اس سے قبل اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا تھا کہ میانمار کی رہنما آنگ سان سوچی کے لیے فوجی کارروائی کو روکنے کا ایک آخری موقع ہے جس کے نتیجے میں لاکھوں روہنگیا مسلم ملک چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں۔
ادھر اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ روہنگیا مسلمانوں کے خلاف کارروائی نسلی فساد میں اضافہ کر سکتی ہیں۔اس سے قبل اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا تھا کہ میانمار کی رہنما آنگ سان سوچی کے لیے فوجی کارروائی کو روکنے کا ایک آخری موقع ہے جس کے نتیجے میں لاکھوں روہنگیا مسلم ملک چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں۔