خبرنامہ انٹرنیشنل

خالد ضیا کے وارنٹ گرفتاری جاری

ڈھاکا:(ملت+اے پی پی) بنگلہ دیش کی عدالت نے سالگرہ کی تاریخ سے متعلق کیس کی سماعت میں عدم پیشی پر اپوزیشن لیڈر خالدہ ضیا کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ یہ عجیب تنازع گزشتہ ایک دہائی سے جاری ہے جس کی بنیاد اس بات پر ہے کہ سابق بنگلہ دیشی وزیراعظم خالدہ ضیا اپنی سالگرہ 15 اگست کو عین اس دن مناتی ہیں جس دن بنگلہ دیش کے سابق رہنما شیخ مجیب الرحمن کو قتل کیا گیا تھا۔