خبرنامہ انٹرنیشنل

بنگلہ دیش، یونیورسٹی پروفیسر کو مسلح افراد نے خنجروں کے وار کرکے قتل کردیا

ڈھاکہ (آئی این پی)بنگلہ دیش میں یونیورسٹی کے ایک پروفیسر کونامعلوم مسلح افراد نے خنجروں کے وار کرکے قتل کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ شمال مغربی شہر راج شاہی میں اس وقت پیش آیا جب انگریزی کے پروفیسر رضا الکریم صدیقی ایک بس اسٹیشن کی طرف جا رہے تھے۔ پولیس کے مطابق کچھ مسلح افراد نے ان پر خنجروں سے حملہ کر دیا جس سے وہ جاں بحق ہوگئے ۔ یہ حملہ اسی طرز کا ہے، جیسے ماضی میں مسلم انتہا پسند سیکولر شخصیات پر کر چکے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے ۔