خبرنامہ انٹرنیشنل

بنگلہ دیش:رہنما جماعت اسلامی میر قاسم کی سزائےموت کیخلاف دائراپیل مسترد

ڈھاکہ (آئی این پی)بنگلہ دیش کی سپریم کورٹ نے جماعت اسلامی کے رہنما میر قاسم علی کی سزائے موت کے خلاف دائر کی گئی اپیل مسترد کردی ، ملزم کو آئندہ چند روز میں پھانسی دے دی جائے گی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق بنگلہ دیش میں 1971 کی جنگ میں پاکستان کا ساتھ دینے والے جماعت اسلامی کے بزرگ رہنماں کا ٹرائل جاری ہے ۔ سپریم کورٹ نے 64 سالہ میر قاسم علی کی سزائے موت کے خلاف دائر کی گئی اپیل مسترد کردی اور ان کی سزائے موت کو برقرار رکھا ۔ بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق انہیں آئندہ چند روز میں پھانسی دی جائے گی ۔ میر قاسم علی کو نومبر 2014 کو سزائے موت سنائی گئی تھی ۔