خبرنامہ انٹرنیشنل

بنگلہ دیش:نامعلوم افراد نےہندو پروہت کوقتل کردیا

ڈھاکہ :(اے پی پی) بنگلہ دیش پولیس اورعسکریت پسندوں کے درمیان جھڑپ میں تین عسکریت پسند ہلاک ہوگئے،مغربی بنگلہ دیش میں نامعلوم افراد نے ہندو پروہت کو قتل کردیا۔بنگلہ دیش کے میڈیا کے مطابق حکام نے بتایا کہ ڈھاکہ میں ایک کاروائی کے دوران جمعیت المجاہدین بنگلہ دیش کے دو کارکنوں کو ہلاک کردیا گیا۔اسی طرح راج شاہی میں اس نوع کی ایک کاروائی میں ایک عسکریت پسند کی ہلاکت کا دعویٰ کیا گیاہے۔حکام کا کہنا ہے کہ ڈھاکہ میں مارے جانیوالے عسکریت پسند دہشت گردی کی کئی کاروائیوں میں ملوث تھے۔بنگلہ دیش کی پولیس اورسیکورٹی اداروں نے ملک بھر میں عسکریت پسندوں کے خلاف مہم شروع کی ہے۔یہ مہم حالیہ ہفتوں میں شدت پسندوں کی جانب سے کئے جانیوالی مختلف کاروائیوں کے بعد شروع کی گئی ہے۔ دریں اثناء مغربی بنگلہ دیش میں نامعلوم افراد نے ہندو پروہت کو بیدردی سے قتل کردیا۔پولیس کے مطابق 70سالہ آنند گوپال گنگولی کی مسخ شدہ لاش ان کے گاوں کے قریب سے ملی ہیں جس کا گلہ تقریباً کاٹ دیا گیا تھا۔ابھی تک کسی تنظیم یا گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی تھی۔