خبرنامہ انٹرنیشنل

بنگلہ دیشی ڈاکٹرکاقتل ذمہ داری داعش نےقبول کرلی

ڈھاکہ :(اے پی پی) دہشت گرد تنظیم داعش نے ایک بنگلہ دیشی ڈاکٹر کو قتل کرنے کی ذمہ داری قبول کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس جہادی تنظیم کی نیوز ایجنسی عماق کے مطابق ہومیوپیتھک ڈاکٹر ثناالرحمان کو قتل اِس لیے کیا گیا کہ وہ مبینہ طور پر ’مسیحیت کا پرچار‘ کرتا تھا۔ اس قتل کی ذمہ داری کی آزاد ذرائع سے تصدیق ممکن نہیں ہے۔ بنگلہ دیش کے سکیورٹی اور حکومتی اہلکار اپنے ملک میں ’اسلامک اسٹیٹ‘ کی موجودگی کو تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہیں۔ بنگلہ دیش کے مغربی شہر کْشتیا میں ہومیوپیتھک ڈاکٹر ثناالرحمان کو خنجروں کے وار کر کے جمعہ کے روز قتل کیا گیا تھا۔