خبرنامہ انٹرنیشنل

بنگلہ دیش سےسمجھوتا رواں ہفتے طے پایا جائے گا، سوچی

بنگلہ دیش سےسمجھوتا رواں ہفتے طے پایا جائے گا، سوچی
میانمار:(ملت آن لائن) میانمار کی خاتون سیاستدان آنگ سان سوچی نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش کے ساتھ روہنگیا مہاجرین کی واپسی کا سمجھوتا رواں ہفتے طے پا جائے گا اور اس سمجھوتے کے لیے دونوں ممالک کے حکام بدھ اور جمعرات کو تفصیلات طے کریں گے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق نوبل انعام یافتہ سیاستدان آنگ سان سوچی نے کہا ہے کہ سمجھوتا طے پانے کے فوری بعد روہنگیا مہاجرین کی بنگلہ دیشی کیمپوں سے واپسی کے پروگرام کو عملی شکل دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ تمام روہنگیا مہاجرین کی محفوظ اور رضاکارانہ واپسی کو ممکن بنایا جائے گا۔ بنگلہ دیش میں اس وقت 6 لاکھ سے زائد روہنگیا مسلمان کیمپوں میں زندگی بسر کر رہے ہیں۔