ڈھاکہ ۔ 23 مارچ (اے پی پی) بنگلہ دیش میں مسلمان سے مسیحی بن جانے والے شخص کو قتل کرنے کی ذمہ داری دہشت گرد گروپ داعش نے قبول کر لی ہے۔ امریکی میں قائم سائٹ انٹیلیجنس گروپ کے مطابق داعش نے حسین علی سرکار کو چاقو کے وار کر کے قتل کرنے کے عمل کو ’دوسروں کے لیے سبق‘ قرار دیا ہے۔ 68 سالہ اس شخص کو صبح کی سیر کے دوران تین افراد نے چاقوؤں کے وار کر کے ہلاک کر دیا تھا۔ 68 علی سرکار نے 1999ء میں مذہب اسلام چھوڑ کر مسیحی مذہب اختیار کر لیا تھا