خبرنامہ انٹرنیشنل

بنگلہ دیش میں لینڈ سلائیڈنگ سے 12 روہنگیا مہاجرین ہلاک

ڈھاکہ ۔ 13 جون (اے پی پی) بنگلہ دیش میں مون سون کی بارشوں کی وجہ سے ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 12 روہنگیا مہاجرین ہلاک ہو گئے ہیں۔بنگلہ دیش کے ذرائع ابلاغ کے مطابق گیارہ نانی آرچر کے علاقے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ضلعی اہلکار مامون الرحمان نے بتایا کہ لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ علاقے میں متعدد افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہلاک ہونے والوں میں سے چار کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔مبصرین کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیشی مہاجر کیمپوں میں موجود لاکھوں روہنگیا باشندوں میں سے ہزارہا کی زندگی مون سون کی بارشوں کی وجہ سے شدید خطرے میں ہے۔